رمضان المبارک ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے انتظامات کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس(کل) ہوگا

ہفتہ 1 اپریل 2023 13:44

رمضان المبارک ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے انتظامات کے حوالے سے آرگنائزنگ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2023ء) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام روواں ماہ اپریل میں کھیلی جانے والی ایک روزہ رمضان المبارک ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے انتظامات کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس (کل) اتوار کو ہوگا۔

(جاری ہے)

جس کی صدارت پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان کریں گے۔ اجلاس میں چیمپئن شپ کے انتظامات کے حوالے سے بات چیت کرنے کے ساتھ ساتھ ایونٹ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :