گورنرسندھ سے سابق گورنرسندھ لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ)معین الدین حیدر کی ملاقات

صوبہ کی سماجی و معاشی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

بدھ 5 اپریل 2023 19:20

گورنرسندھ سے سابق گورنرسندھ لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ)معین الدین حیدر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2023ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے سابق گورنرسندھ لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ)معین الدین حیدر گورنر ہاس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ کی سماجی و معاشی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت بھرپور اقدامات یقینی بنارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے گورنرہاس میں افطاری بھی شروع کردی ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ میں خود بھی عوام کے درمیان جاتاہوں تاکہ ان کے مسائل فوری حل ہو سکیں۔ معین الدین حیدر نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے گورنر سندھ کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔