گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے سابق گورنر معین الدین حیدرکی ملاقات ، مختلف امور پر تبادلہ خیال

بدھ 5 اپریل 2023 19:38

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے سابق گورنر معین الدین حیدرکی ملاقات ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2023ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے سابق گورنرسندھ لیفٹیننٹ جنرل(ر) معین الدین حیدر نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی،ملاقات میں صوبہ کی سماجی و معاشی، عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کےمطابق گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت بھرپور اقدامات یقینی بنارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے گورنرہائوس میں افطاری بھی شروع کردی ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ میں خود بھی عوام کے درمیان جاتاہوں تاکہ ان کے مسائل فوری حل ہو سکیں۔ معین الدین حیدر نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے گورنر سندھ کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔