ضلع لسبیلہ و ضلع حب میں چیئرمینزکے انتخابات مکمل،ضلع لسبیلہ میں جام گروپ جب کہ ضلع حب میں لسبیلہ عوامی اتحاد نے میدان مار لیا
بدھ 5 اپریل 2023 22:55
(جاری ہے)
لیکن جمعیت علمائ اسلام کے کونسلر جیرام داس نے ریٹرننگ آفیسر محترمہ روحانہ گل کاکڑ کے پاس میونسپل کمیٹی اوتھل کے نومنتخب چیئرمین سید سومار شاہ کے سرکاری ملازم ہونے کا اعتراض جمع کرادیا۔
اور الیکشن ٹربیونل میں بھی اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔علاوہ ازیں میونسپل کارپوریشن حب کی چیئرمین شپ کے لیئے لسبیلہ عوامی اتحاد اور جام گروپ و نیشنل پارٹی میں کانٹے کا مقابلہ ہواجس میں لسبیلہ عوامی اتحاد کے امیدوار نے میدان مار لیا۔لسبیلہ عوامی اتحاد کے بابو فیض شیخ 34 ووٹ حاصل کر کے میونسپل کار پوریشن حب کے چیئر مین منتخب ہو گئے ان کے مد مقابل جام گروپ اور نیشنل پارٹی کے مشترکہ امیدوار رحب علی رند 28 ووٹ حاصل کر سکے اسی طرح لسبیلہ عوامی اتحاد کے نامزد امیدوار سرور مگسی 30 ووٹ لے کر وائس چیئر مین منتخب ہو گئے ان کے مد مقابل لالہ یوسف بلوچ 27 ووٹ حاصل کر سکے میونسپل کمیٹی بیلہ سے سید شاہجہان شاہ چیئرمین اور مبشر عزیز کھوسہ بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔اوتھل کی یونین کونسل کہنواری سے بھوتانی گروپ کے وڈیرہ شفیع محمد انگاریہ بلامقابلہ چیئرمین اور عبدالوحد شیخ بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئی. یونین کونسل سونمیانی سے عبدالواحد سوری چیئرمین اور بلال احمد کو وائس چیئرمین منتخب ،بیلہ یوسی نمبر 3 لسبیلہ عوامی اتحاد کے ایڈوکیٹ عاصم کاظم رونجھو بلامقابلہ چئیرمین اور قادر بخش رونجھو بلامقابلہ وائس چئیرمین منتخب میونسپل کمیٹی گڈانی سے وڈیرہ جان شیر بلوچ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے۔یوسی 11 سکن سیجام گروپ کے محمد علی آچرہ بلامقابلہ چیئرمین اور محمد خان شیخ بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔ یوسی 13 پون جام گروپ کے غلام نبی شاہوک بلامقابلہ چیئرمین اور عبدالطیف شیخ بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔یوسی 12 آہورہ اوتھل سیجام گروپ کے شیر محمد شاہوک بلامقابلہ چیئرمین اور وڈیرہ خالد شاہوک بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔یوسی 21 دنگ صابرہ اوتھل سے وڈیرہ محمد عمر مسور بلامقابلہ چیئرمین اور سردارزادہ نصیر احمد خاصخیلی بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔یوسی 22 لاکھڑا سیعبدالغفور خاصخیلی بلامقابلہ چیئرمین اور شیر خان بلوچ بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے یوسی 24 لیاری سیسردار سرور پھورائی چیئرمین اور رحیم بخش ڈگارزئی وائس چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔یوسی 23 لاکھڑاوڈیرہ مولا بخش گنگو چیئرمین اور غلام رسول انگاریہ وائس چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔یوسی 19 کنراج سیالٰہی بخش جاموٹ چیئرمین اور عبدالواحد گورگیج وائس چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہوگئے یوسی سکن11 سیجام گروپ کے محمد علی آچرہ بلامقابلہ چیئرمین اور محمد خان شیخ بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔یوسی 13 پون جام گروپ کے غلام نبی شاہوک بلامقابلہ چیئرمین اور عبدالطیف شیخ بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔یوسی 12 آہورہ جام گروپ کے شیر محمد شاہوک بلامقابلہ چیئرمین اور وڈیرہ خالد شاہوک بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئی.جام گروپ کے محمد آغا گدور بلامقابلہ چیئرمین اور محمد ہاشم گدور بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔وندر کی یونین کونسل بالا چھوڑ سے لسبیلہ عوامی اتحاد کے محمد ابراہیم دودا بلا مقابلہ چئیرمین منتخب اور علی اصغر انگاریہ بلا مقابلہ وائس چئیرمین منتخب ہوگئے۔دریں اثنائ سینئیر صوباء وزیر و وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی ، ایم این اے اسلم بھوتانی اور سابق معاون خصوصی وزیر اعلی بلوچستان سردار زادہ شہزاد صالح بھوتانی نے لسبیلہ عوامی اتحاد میونسپل کارپوریشن حب کے بابو فیض شیخ کو چئیرمین منتخب ہونے پر اورسرور مگسی کو وائس چئیرمین منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ بھوتانی برادران نے امید کی ہیکہ منتخب ہونے والے چئیرمین اور وائس چئیرمین علاقائی مسائل کوحل کرنے کے لیئے کوشاں رہیں گے۔مزید قومی خبریں
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.