سپیکر راجہ و ڈپٹی اسپیکر کا سانحہ گیاری کے شہدا کی 11 ویں برسی پر خراجِ عقیدت

جمعہ 7 اپریل 2023 17:29

سپیکر راجہ و ڈپٹی اسپیکر کا سانحہ گیاری کے شہدا کی 11 ویں برسی پر خراجِ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2023ء) قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے سانحہ گیاری (سیاچن) کے شہدا کی 11 ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے کہا کہ برفانی تودہ گرنے کے باعث وطن کی حفاظت پر مامور جوانوں اور شہریوں کے جانی نقصان نے پوری قوم کو افسردہ کیا۔

وطن کے بہادر سپوتوں کی یاد آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے۔شہدا کے عزم و ہمت اور وطن پر قربان ہوجانے کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔اللہ تعالی تمام شہدا کے درجات بلند فرمائے۔تاریخی ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے پاک فوج کے جوانوں کے ہمت و حوصلے کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم سکیورٹی اہلکاروں کی حفاظت کے لیے دعا گو ہے۔