یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ مذہبی عقیدت اور احترام سے منایا جائے گا

جمعہ 7 اپریل 2023 20:45

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2023ء) نوشہرو فیروز کےڈپٹی کمشنر شاہزیب شیخ کی زیر صدارت ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید عمار حسین شاہ، کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام اور پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے افسران اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رمضان المبارک کی اکیسویں شب کو یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر صفائی ستھرائی ، روشنی، اور مکمل سیکورٹی کے انتظامات کیے جائیں، انہوں نے لوکل گورنمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ یوم شہادت حضرت علی کے موقع پر تمام مجالس اور ماتمی جلوس کے راستوں پر صفائی ستھرائی، روشنی کے انتظامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ راستے پر صفائی کے ساتھ ناجائز تجاوزات کو بھی ہٹایا جائے ، انہوں محکمہ صحت کے افسروں کو ہدایت کی کہ میڈیکل ٹیموں کو ضروری ادویات اور ایمبولینس کے ساتھ مقرر کریں، انہوں نے سیپکو حکام کو ھدایت کی کہ وہ اس مقدس دن کو لوڈ شیڈنگ کرنے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے اکیس رمضان المبارک کو تمام مجالس اور ماتمی جلوسوں کو مکمل سیکورٹی فرا ہم کی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :