ڈپٹی کمشنر جہلم کو ان کی بہترین کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس کے مرکزی صدر بابر حسین سلہری کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 26 اپریل 2023 18:41

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2023ء) جہلم تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس کے مرکزی صدر بابر حسین سلہری کی طرف سے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللّہ فاروق کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ مرکزی صدر کی طرف سے جاری کردہ یہ سرٹیفکیٹ مذکورہ تنظیم کے ضلعی چیرمین عبدالغفور چوہان، چیف کوارڈینیٹر راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور ضلعی ہیلتھ کوارڈینیٹر ڈاکٹر قمر رزاق منہاس نے ڈپٹی کمشنر جہلم کو پیش کیا۔

ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور تنظیم کے ضلعی عہدیداران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر صاحب جہلم کو مثالی ضلع بنانے میں شب و روز مصروف عمل ہیں۔وہ عوامی آفیسر ہیں جو اپنے انتظامیہ معاملات پوری دیانتداری اور ذمہ داری سے سرانجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

روزانہ کی بنیاد پر وہ شہر کی صفائی ستھرائی، تجاوزات کے خاتمے اور پرائس کنٹرول وغیرہ کے لیے دورے کرتے ہیں۔ان کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔انہوں نے بہت کم وقت میں جہلم کے لئے قابل تقلید خدمات سر انجام دی ہیں۔وہ اچھی شہرت اور مثالی کارکردگی کے حامل آفیسر ہیں۔یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس نے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔آخر میں ڈپٹی کمشنر نے یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :