پنڈدادنخان،صفائی کی ابتر صورتحال پر سی او میونسپل کمیٹی عہدے سے فارغ

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 2 مئی 2023 12:37

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی 2023ء) پنڈدادنخان میں صفائی کی ابتر صورتحال پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے سی او میونسپل کمیٹی کو عہدے سے فارغ کر دیا، خدمات سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے حوالے کر دی گئی۔

(جاری ہے)

چیف آفیسر کو پہلے بھی ناقص کارکردگی اور فرائض میں لاپروائی برتنے پر وارننگ جاری کی گئی تھی۔