درگاہ بابا فرید کے صحن میں دلہن کا ویڈیو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

جمعرات 4 مئی 2023 13:41

درگاہ بابا فرید کے صحن میں دلہن کا ویڈیو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2023ء) پاکپتن میں بزرگ بابا فرید گنج شکر ؒکی درگاہ پر محکمہ اوقاف کے حکام کی غفلت کا معاملہ سامنے آیا ہے، درگاہ کے صحن میں دلہن کا ویڈیو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق عملے کی غفلت کی وجہ سے درگاہ بابا فرید ؒکے صحن میں دلہن کا ویڈیو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔پولیس کے مطابق غفلت برتنے پر پولیس انسپکٹر سمیت تین اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ کیمرہ مین سمیت 3 نامزد افراد اور دولہا، دلہن کیخلاف درج کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وقاف حکام نے ایک نگران کو بھی معطل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :