ہائیکورٹ کا چوہدری شجاعت حسین کو بطور صدر پاکستان مسلم لیگ برقرار رکھنے کا فیصلہ حق کی فتح ہے۔ خواجہ رمیض حسن

چیف آرگنائزر چوہدری محمد سرور کی قیادت میں پارٹی تنظیم انقلابی نتائج مرتب کررہی ہے۔ان کی ریفارمز کمیٹیاں ملکی ترقی کے لیے کردار ادا کریں گی۔ رہنما پاکستان مسلم لیگ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 4 مئی 2023 12:45

ہائیکورٹ کا چوہدری شجاعت حسین کو بطور صدر پاکستان مسلم لیگ برقرار رکھنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی 2023ء) مسلم لیگ کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستن مسلم لیگ وہ جماعت ہے جس کی حیثیت سیاسی تربیتی ادارے کی سی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی قیادت کے خلاف عرصہ دراز سے جاری سازشوں کے خلاف سازشی عناصر کو اداروں سے شکست کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کا چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدر برقرار رکھنا حق کی فتح ہے۔ پارٹی آئین میں ترمیم اور فیصلوں کا اختیار پارٹی اراکین کو ہے نہ کہ سازشی عناصر کو۔