تھانہ دینہ کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردت کا معاملہ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا نوٹس

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 4 مئی 2023 12:51

تھانہ دینہ کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردت کا معاملہ، ڈی پی او جہلم ناصر ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی 2023ء) تھانہ دینہ کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردت کا معاملہ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا نوٹس، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم خود موقع پر پہنچ گئے، ڈی ایس پی صدر عبدالجبار سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی،ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم ملزمان نے دینہ کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات کی ہے،ڈی ایس پی صدر اور ڈی ایس پی آرگنائزر کرائم کی سربراہی میں 02 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈنگ پارٹیز تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں،واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جائیں گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیاکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :