گندم کی خریداری کا ہدف پورا کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گندم کی بھاری مقدار میں ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 4 مئی 2023 12:55

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی 2023ء) گندم کی خریداری کا ہدف پورا کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں اور جلد از جلد اس ہدف کو مکمل کیا جائے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے گندم خریداری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ فوڈ نے گندم کی پیداوار، کٹائی اور خریداری کے ہدف میں پیش رفت کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گندم خریداری کے لیے تعینات تمام افسران کو اپنے اپنے مقررہ ہدف پورے کرنے کے لیے مسلسل کام کرنا چاہیے اور گندم کی بھاری مقدار میں ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :