یحام خان نے تیسری شادی کے بعد پہلی عید کا احوال بتادیا

شوہر مرزا بلال کے ہمراہ رومانوی ویڈیو کلپ شیئر کردیا

جمعرات 4 مئی 2023 23:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2023ء) پاکستانی نژاد برطانوی صحافی، مصنفہ اور فلم ساز ریحام خان نے تیسری شادی کے بعد پہلی عید کا احوال اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا۔انسٹاگرام پر ریحام خان نے اپنے شوہر مرزا بلال کے ہمراہ رومانوی ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اس بار انہیں عید کا جوڑا کس نے دیا۔

(جاری ہے)

ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریحام خان جامنی رنگ کی خوبصورت ساڑھی میں انتہائی جاذب نظر آ رہی ہیں.ریحام خان نے اس ویڈیو کلپ کے کیپشن میں فیض احمد فیض کی نظم بہار آئی سے چند اشعار شیئر کیے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ویڈیو کلپ میں یہ خوبصورت ساڑھی جو انہوں نے زیب تن کی ہوئی ہے وہ مرزا بلال کی والدہ یعنی ان کی ساس نے انہیں تحفے میں دی ہے۔

متعلقہ عنوان :