اقبال عرف بالی کھیارہ سری لنکن ٹیم پرحملے میں ملوث تھا، اس نے صوبے میں30سے زائد دہشت گرد واردتیں کیں، آئی جی پولیس

جمعہ 5 مئی 2023 17:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2023ء) انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈا پور نے کہا ہے کہ گذشتہ روز مارے جانے والا دہشت گرد اقبال عرف بالی کھیارہ سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث تھا، اس نے صوبے میں30سے زائد دہشت گرد واردتیں کیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈا پور نے کہا کہ اقبال عرف بالی کھیارہ کاکالعدم دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ تعلق تھا، اقبال جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں لشکر جھنگوی کا امیر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقبال پولیس موبائل پر حملے ہسپتال میں دھماکے سیکیورٹی اہلکاروں کے افسروں پرحملے سمیت بہت سارے حملوں کا ماسٹر مائنڈ رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انٹیلی جنس کو اطلاع ملی تھی کہ دہشت گرداقبال علاقے میں موجود ہے اور پرووا کی جانب جارہا ہے جسے پولیس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر نے کی کوشش کی لیکن ملزم پولیس پارٹی پرفائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش میں مارا گیا ہے۔