ایکو مارکیٹنگ کنسٹرکشن کمپنیوں اور عوام کے مابین پل کا کردار اداکریگی، ایاز میمن

ہفتہ 6 مئی 2023 18:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2023ء) چیئر مین کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن ایاز میمن موتی کی ذیلی کمپنی موتی والا ایکومارکیٹنگ نے پاکستان میں پہلی بار ایکومارکیٹنگ متعارف کروادی، ایکومارکیٹنگ کا تعارف ایم ایم ریزروٹ اینڈ فارم ہاوس میں منعقدہ وائلڈ فیسٹیول (شیروں کی دنیا) میں کیا گیا، وائلڈ لائف فیسٹیول میں عوام کے لیئے شیروں، نایاب جانوروں اور پرند وں کے علاوہ میوزیکل پروگرام ، آتش بازی کا انتظام کیا گیا جبکہ موتی والا ایکومارکیٹنگ کی جانب سے لوگوں میں سونے کے زیور، موٹرسائیکلیں ، نقد عیدی،موبائل فونز سمیت مختلف انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن ایاز میمن موتی ولا نے کہا کہ ایکو مارکیٹنگ عوام الناس اور کنسٹرکشن کمپنیوں اور رئیل اسٹیٹ کے کاوربار سے وابسطہ افراد کے مابین پل کا کردار ادا کریگی،کنسٹرکشن، رئیل اسٹیٹ اور مختلف تاجروں کی پراڈکٹس کو برانڈ بنانے کے لیئے موتی والا ایکومارکیٹنگ کی ٹیم نے مفت مارکیٹنگ سروسز فراہم کیں، ایکومارکیٹنگ سروسز کے ذریعے ایک وقت میں مختلف صارفین تک رسائی ممکن ہے ، لاکھوں رجسٹرڈ صارفین کو کمپنیوں کی پوسٹس، ویڈیو ڈیموز، پراڈکٹس کی تفصیلا ت بالکل مفت فراہم کی گئیں تا کہ کاورباری حضرات کی پراڈکٹس کی بھرپور مارکیٹنگ کی جاسکی، کراچی سمیت پاکستان بھر کے رئیل اسٹیٹ اور ان کے نام کو برانڈ بنانے کے لیئے منعقدہ وائلڈ لائف فیسٹیول شیروں کی دنیا میں بلڈرز حضرات کے کاروبار کو وسیع کرنے کے لیئے مفت مارکیٹنگ سروسز موتی والا ایکومارکیٹنگ کی جانب سے بطور تحفہ پیش کی گئیں تا کہ رئیل اسٹیٹ اینڈ کنسٹرکشن کے شعبے سے وابسطہ حضرات کے کاروبار کو بڑھایا جاسکے، ایم ایم ریزورٹ اینڈ فام ہاوس میں منعقدہ وائلڈ لائف فیسٹیول (شیروں کی دنیا) میں دوھا جیولرز ، التوکل بلڈرز اینڈ ڈولپرز،پاک سٹی پرائیوٹ لمیٹیڈ، سپرفائر ورکس، علی لاکھانی بلڈرز، دعا ریسٹورنٹ ہائی وے، پی ایس جی گروپ آف کمپنیز، نارتھرن ڈریمز،کنگڈوم بلڈرز اینڈ ڈولپرز، الروف بلڈرز اینڈ بلڈرز،شایان آئی کونک بلڈرز، فبی بلڈرز اینڈ ڈولپرز، الجنت گروپ، پون والا بلڈرزاینڈ ڈولپرز، ہاشمانی بلڈرز اینڈ ڈولپرز،المبدی بلڈرز اینڈ ڈولپرز، ردا بلڈرز اینڈ ڈولپرز، اتحاد رئیل مارکیٹنگ، برج الحرم فلیٹ اینڈ سینٹرل ہول سیل باڑہ مارکیٹ لیاقت آباد، ایگزیکٹ بلڈرز اینڈ ڈولپرز، اے اے اے اینڈ وائی ایس ایف انٹر پرائزز بلڈرز اینڈ ڈولپرز، دادی ایسوسی ایٹس بلڈرز اینڈ ڈولپرز، دی اسکائی اسکریپر بلڈرز اینڈ ڈولپرز، جی پی ایس اسکول اینڈ کالجیٹ، حیات اینڈ کمپنی بلڈرز اینڈ ڈولپرز، آئی بی بلڈرز اینڈ ڈولپرز، حبیبی ہائی وے ریسٹورنٹ، اے کیو بلڈرز الحمد ریزیڈنسی، پاکستان پرائیویٹ اسکول اینڈ کالجز ایسوسی ایشن، زیڈ اینڈ بی انٹر پرائزز، اقراء جیولرز، ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈولپرز آف پاکستان، یونیک بیٹریز، اوکے اسٹیٹ اینڈ بلڈرز، سویرا، میٹرو گروپ بلڈرز اینڈ ڈولپرز، گوہر گروپ آف کمپنیز، میٹرو جیولرز، یونیک، ہائی نیس بلڈرز اینڈ ڈولپرز، اسپیشل پارٹنر و دیگر کاروباری حضرات نے شرکت کی۔