Live Updates

بورے والا،عمران خان کی گرفتاری کے خلاف کارکنان اور شہری سڑکوں پر نکل آئے

لاری اور پی آئی لنک سے دہلی ملتان روڈ بلاک کردی،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

منگل 9 مئی 2023 23:12

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2023ء) عمران خان کی گرفتاری کے خلاف کارکنان اور شہری سڑکوں پر نکل آئے،لاری اور پی آئی لنک سے دہلی ملتان روڈ بلاک کردی،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف سینکڑوں کارکنان اور عام شہری سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے لاری اڈا کو چاروں اطراف سے بند کردیا جبکہ درجنوں کارکنان نیپی آئی لنک پل پر رکاوٹیں کھڑی کرکیقومی شاہراہ دہلی ملتان روڈ بھی بلاک کردی جس سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں پی ٹی آئی امیدوار صوبائی اسمبلی سردار خالد نثار ڈوگر، سٹی سینئر نائب صدر شہباز بھٹی،سیکرٹری انفارمیشن کامران شاہد،تحصیل جنرل سیکرٹری چوہدری رمضان جٹ، یوتھ ونگ کے صدر حمزہ بٹ اور جنرل سیکرٹری مرزا نعیم امجد کی قیادت میں مشتعل کارکنان کی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی اور عمران کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا پی ٹی آئی راہنماوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے عمران کو گرفتار کرکے ہماری ریڈ لائن کراس کی ہے اب کارکنان خاموش نہیں رہیں گے اور ہر حکومتی انتقامی کاروائی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے عمران خان کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات