Live Updates

قائد بلاول بھٹونے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا،تاریخ گواہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے ملک کے مفادات میں فیصلے کئے،غلام دستگیر اعوان

منگل 9 مئی 2023 20:20

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2023ء) پیپلز پارٹی قومی اسمبلی این اے (77)، صوبائی اسمبلی پی پی(64)کے امیدوار غلام دستگیر اعوان ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گوجرانولہ امیدوار این اے 78 محمد فاروق ملک نے کہا کہ حلقہ میں عوام سے رابطہ رکھتے ہوئے پیپلز پارٹی کے منشور اور قائد کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

غلام دستگیر اعوان نے کہا کہ قائد بلاول بھٹونے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا،تاریخ گواہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے ملک کے مفادات میں فیصلے کئے،پاکستان پیپلزپارٹی حقیقت میں عوامی جماعت ہے،نام نہاد مافیا جو مرضی کر لے عوام ان کے چنگل میں نہیں آئیں گے۔ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روزضلع کچہری گوجرانولہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نوجوان قیادت ہیں اور یوتھ کی امیدوں کی کرن ہیں۔انہوں نے کہاکہ قوم کوعمران خان کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے جاگنا ہو گا،عمران خان عدلیہ کاسہارالیکراقتدارمیں آنے کاخواب دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں معاشی بحالی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے،پیپلزپارٹی نے معیشت کو دوبارہ پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے اپنی سیاسی ترجیحات ملک پر قربان کی ہیں، موجودہ حکومت کو سنگین معاشی چیلنجز ورثے میں ملے اور بھاری سیاسی قیمت پر بھی معاشی استحکام کی راہ پر واپس آنے کا سخت فیصلہ کیا۔

اس موقع پر ریحانہ بٹ صدر پیپلز وویمن ونگ، اعجاز احمد چشتی صدر پیپلز لیبر بیورو ڈویژن گوجرانولہ اور پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گوجرانولہ کے کارکنان اکثریت تعد اد میں موجو دتھے ۔\378
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات