ض*وفاقی حکومت نے بڑی مالیت والے پرائز پانڈکیش کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی

توسیع شدہ ڈیڈ لائن کی میعاد ختم ہونے کے بعد مذکورہ پرائز بانڈز کو کیش یا ان کا تبادلہ نہیں کرایا جا سکے گا اور یہ قابل استعمال نہیں رہیں گے

پیر 15 مئی 2023 21:30

۰کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2023ء) وفاقی حکومت نے عوام الناس کی سہولت کے لیے 7500، 15000، 25000 روپے اور 40000 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کا تبادلہ /کیش کرانے کا ایک اور موقع فراہم کرتے ہوئے ا?خری تاریخ میں 30 جون 2023 تک توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں حکومت نے ان پرائز بانڈز کو کیش کرانے کے لیے 30 جون 2022 کی تاریخ مقرر کی تھی، تاہم جو لوگ مقررہ مدت میں یہ پرائز بانڈز تبدیل نہیں کر اسکے انہیں آخری موقع فراہم کرتے ہوئے اس کی تاریخ میں 30 جون 2023ئ تک توسیع کر دی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ بانڈز رکھنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اس آخری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے بانڈز کو30 جون 2023سے قبل تبدیل کرا لیں۔بڑھائی گئی ڈیڈ لائن کی میعاد ختم ہونے کے بعد مذکورہ پرائز بانڈز کو کیش یا ان کا تبادلہ نہیں کرایا جا سکے گا اور یہ قابل استعمال نہیں رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :