پی پی 149 لاہور سے تحریک انصاف کے امیدوار میاں عباد فاروق نے پارٹی ٹکٹ واپس کردیا

یاسمین راشد، محمود الرشید جناح ہاؤس حملہ کے ذمہ دار ہیں، میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس کرتا ہوں، پی ٹی آئی رہنما

بدھ 17 مئی 2023 17:06

پی پی 149 لاہور سے تحریک انصاف کے امیدوار میاں عباد فاروق نے پارٹی ٹکٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2023ء) پی پی 149 لاہور سے تحریک انصاف کے امیدوار میاں عباد فاروق نے پارٹی ٹکٹ واپس کردیا۔ اپنے بیان میں عباد فاروق نے کہاکہ یاسمین راشد، محمود الرشید جناح ہاؤس حملہ کے ذمہ دار ہیں، میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

عباد فاروق نے کہاکہ یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید نے لبرٹی مارکیٹ بلا کر کہا کور کمانڈر ہاؤس کو آگ لگانی ہے، کور کمانڈر ہائوس جو ہوا اچھا نہیں ہوا۔