تھانہ عمرزئی پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

ہفتہ 12 جولائی 2025 17:13

تھانہ عمرزئی پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) چارسدہ کے علاقہ تھانہ عمرزئی پولیس نے فائرنگ کے تبادلہ کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ دو مشکوک موٹر سائیکل سوار کلاڈھنڈ روڈ پر واردات کی نیت سے موجود ہیں، اطلاع ملتے ہی عمرزئی پولیس بھاری نفری کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچی، پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس نے حقِ حفاظتِ خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران دونوں ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت سجاد ولد انعام اور ثمر ولد محمد علی ساکنان پخہ غلام، پشاور کے ناموں سے ہوئی ہے جو تھانہ سٹی چارسدہ کو سنیچنگ اور پولیس مقابلے کے تین مقدمات میں مطلوب تھے۔ ملزمان کے قبضے سے دو عدد پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔