Live Updates

دورہ بنگلا دیش میں ہر کھلاڑی نے اپنا کردار باخوبی نبھایا،سعید بیگ

اتوار 21 مئی 2023 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2023ء) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان سعد بیگ نے کہا ہے کہ دورہ بنگلا دیش میں ہر کھلاڑی نے اپنا کردار باخوبی نبھایا۔

(جاری ہے)

سعد بیگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ انڈر 19 کا دورہ بنگلا دیش کافی زبردست رہا ہے، جب بنگلا دیش ٹیم ہمیں ہرا کر گئی تھی تو پلان کیا تھا کہ کن چیزوں پر کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پلان تو ہر کوچ دیتا ہے، اہم یہ ہے کہ پلیئرز اس پلان پر کیسے عمل درآمد کرتے ہیں، انڈر 19 ورلڈ کپ اور ایشیاء کپ پر ہمارا فوکس ہے۔سعد بیگ نے کہا کہ میرے رول ماڈل بابر اعظم ہیں، میری پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش ہے، سیکھنے کا عمل ہمیشہ جاری رہتا ہے، آپ مطمئن ہو کر نہیں بیٹھ سکتے۔

Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات