پشاور،گاڑی میں سی این جی کٹ لگانے کے دوران دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

مستری ٹیکسی میں سی این جی کٹ لگارہا تھا کہ اس دوران دھماکا ہوگیا، پولیس

جمعرات 25 مئی 2023 21:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2023ء) خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں گاڑی میں سی این جی کٹ لگانے کے دوران دھماکا ہوگیا۔پولیس کے مطابق ورسک روڈ مچنی گیٹ کے علاقہ پیر بالا ورکشاپ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ مستری ٹیکسی میں سی این جی کٹ لگارہا تھا کہ اس دوران دھماکا ہوگیا۔دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فوری طور پر پولیس اور امدادی ورکرز موقع پر پہنچے۔ افسوسناک واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔