فرانس میں تیل کمپنی کے اجلاس کےخلاف ماحولیات کے کارکنوں کا مظاہرہ،پولیس نے آنسو گیس فائر کردی

جمعہ 26 مئی 2023 14:42

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2023ء) فرانس کے دارالحکومت پیرس کی پولیس نے توانائی کمپنی ٹوٹل کے اجلاس کے خلاف مظاہرہ کرنے والے افراد پر آنسو گیس فائر کی ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق مظاہرین کا تعلق ماحول کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیموں سے تھا جو ہم وطن ٹوٹل انرجی کے سالانہ جنرل اجلاس کے انعقاد کی مخالفت کررہے تھے۔پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے تین دفعہ اعلانات کیے جس کے بعد آنسو گیس فائر کی گئی۔