سلمان خان نے وکی کوشل کو گلے لگا کر مداحوں کے دل جیت لئے

ہفتہ 27 مئی 2023 18:02

سلمان خان نے وکی کوشل کو گلے لگا کر مداحوں کے دل جیت لئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2023ء) بالی ووڈ سٹار سلمان خان نے سابق گرل فرینڈ کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل کو گلے لگا کر مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں ستاروں کی گزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں سلمان خان کی سیکیورٹی نے سلو بھائی کیلئے راستہ بناتے ہوئے وکی کوشل کو پیچھے دھکیل دیا تھا، اس دوران وکی کوشل نے سلمان خان سے بات کرنے کی بھی کوشش کی تھی جس کا انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا تھا۔اب سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس میں سلمان خان کو وکی کوشل کو خود آگے بڑھ کر گلے لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، دونوں ہاتھ ملاتے ہیں اور چند لفظ بول کر دوبارہ مصروف ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :