عالمی سنوکر چیمپئن شپ رواں سال یکم اکتوبر سے بھارت میں شروع ہوگی

پیر 29 مئی 2023 13:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2023ء) ورلڈ سنوکر فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی سنوکر چیمپئن شپ رواں برس یکم اکتوبر سے بھارت میں شروع ہوگی ۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز ، ویمنز اینڈ ماسٹرز شامل ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر سے مرد اورخواتین کھلاڑی حصہ لیں گے یہ چیمپئن شپ 15 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :