آئی بی ایف یونیورسٹی کا بہترین انسٹیٹیوٹ ہے اور بہت ہی قابل گریجویٹ پیدا کررہا ہے،،ڈاکٹرشوکت ملک

پیر 29 مئی 2023 22:38

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2023ء) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کےڈین فیکلٹی آف کامرس اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن اورڈائریکٹرآئی بی ایف پروفیسرڈاکٹر شوکت ملک نے کہا ہے کہ آئی بی ایف یونیورسٹی کا بہترین انسٹیٹیوٹ ہے اور بہت ہی قابل گریجویٹ پیدا کررہا ہے،آئی بی ایف انسٹیٹوٹ یونیورسٹی میں تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے ،یہاں کے گریجویٹ مختلف اداروں میں اب اعلی عہدوں پرفائز ہیں اورپاکستان کی ترقی میں اپنا بھرپورکردار ادا کررہے ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے بہاء الد ین زکریا یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف بیکنگ اینڈ فنانس کے پاسنگ آؤٹ طلباء کی سالانہ گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ دس سالوں میں آئی بی ایف نے بہت زیادہ ترقی کی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں طلباء یہاں بزنس کی تعلیم حاصل کررہے ہیں ، آئی بی ایف میں میرٹ پر داخلہ ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ گزشتہ داخلوں کے لیے یونیورسٹی کے باقی شعبہ جات کی نسبت آئی بی ایف میں بہت زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں ،طلباء کی اعتماد کی وجہ یہ بھی ہے کہ آئی بی ایم انسٹیٹوٹ پڑھائی کے ساتھ طلباء کی اخلاقی تربیت اورکریکٹر بلڈنگ پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور ان کو مختلف سیمینارز اورکانفرنسز سے تعلیم کے ساتھ تربیت بھی دی جاتی ہےاس لئے یہاں کے ڈگری حاصل کرنے والی بیشتر طلباءکوپاکستان کی بڑی بڑی کمپنیاں آخری سمسٹر میں ہی جاب آفر کرتی ہیں کیونکہ یہاں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پربہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹرمحمد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاس ہونے والے گریجویٹس کو مبارکباد دیتا ہوں اور آئی بی ایف نے بہت ہی شاندار گریجویشن تقریب سجائی ہے ، ہم آئی۔ بی۔ایف کی فیکلٹی کی کمی اور سٹاف کو جلد مستقل کرائیں گے اور آئی بی ایف کی تمام ضروریات کے مطابق بھرپور سپورٹ کریں گے۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایم ڈی پاکستان پرنٹنگ کارپوریشن او رایگزیکٹیو ڈائریکڑر سٹیٹ بنک سلیم اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلباء کوچاہیے ترقی حاصل کرنے کے لیے محنت لگن اور ایمانداری سے کام کریں یہی ترقی پانے کا واحد اصول ہے،میرا ادارہ اسٹیٹ بینک ہر ممکن کوشش کرے گا کہ آئی بی ایف کے طلباء کو انٹرن شپ میں موقع دے اور اسی طرح آئی بی ایف کے گریجویٹس کو نوکریوں میں بھی مناسب مواقع میسرہوں گےاوروہ تمام بینکنگ انڈسٹری کو بھی کہیں گے کہ آئی بی ایف کے طلباء کو روزگار کے مناسب مواقع فراہم کریں۔تقریب کے موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو اعزازی شیلڈز اور ڈین آنر لیٹر دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :