ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرچکی ہوں، جلد دوبارہ نظر آئوں گی، کبری خان

پیر 29 مئی 2023 23:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2023ء) اداکارہ کبری خان نے انکشاف کیا ہے کہ ہالی ووڈ ڈیبیو دے چکی ہوں ،امید ہے جلد دوبارہ ہالی ووڈ سکرین پر نظر آئوں گی۔اداکارہ کبری خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہالی ووڈ ڈیبیو دے چکی ہوں ،امید ہے جلد دوبارہ ہالی ووڈ سکرین پر نظر آئوں گی۔اداکارہ کبری خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہالی ووڈ میں ڈیبیو فلم کے بارے میں بتایا کہ میں نے فلم The Conversationمیں کام کیا تھا جس میں ایک ایشیائی لڑکی کا کردار نبھایا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب لندن میں مقیم تھی تو مینیجر مارکل فلیمنگزم کی کمپنی کے ذریعے مجھے مذکورہ کردار آفر ہوا تھا، فلم دی کنورزیشن میں میرا یہ کردار میرے لئے ہی لکھا گیا تھا کیونکہ ہر کوئی مجھے کہتا تھا کہ میں عام لڑکیوں کی طرح نہیں ہوں مجھے ویڈیو گیمز اور فائٹنگ گیمز کھیلنا بہت پسند تھا اس کے علاوہ ایڈوینچر اور کرائم فلمیں دیکھنا پسند تھیں۔انہوں نے بتایا کہ اس فلم میں بھی ایک ایسی ہی خاص ایشیائی لڑکی کی ضرورت تھی، میرے کردار کے لیے صرف ایک دن کی شوٹنگ رکھی گئی تھی، کیونکہ یہ ایک کیمیو تھا۔