% بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہمارے نوجوانوں نے دیگر شعبوں کی طرح کھیلوں کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے،حاجی نور محمد دمڑ

پیر 29 مئی 2023 22:35

%قلعہ عبداللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2023ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہمارے نوجوانوں نے دیگر شعبوں کی طرح کھیلوں کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات اور مواقع فراہم کئے جائیں حکومت کھیلوں کے حوالے سے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو غیر نصابی سرگرمیوں میں مشغول رکھا جا سکے ان خیالات کااظہار انہوں نے قلعہ عبداللہ کلی حبیب زئی میں چٹھا آل بلوچستان بسم اللہ خان کاکڑ فٹبال ٹورنمیٹ کے فائنل میچ سے بطور مہمان خصوصی کھلاڑیوں اور شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کیا فٹبال گرونڈپہنچنے پر کھلاڑیوں ، شائقین اور ٹونامنٹ کمیٹی نے سنیئر صوبائی وزیر پرتپاک استقبال کیا گیا گل پاشی کی گئی ، گدستے پیش کئے اورپشتون روایتی پگڑی لنگی پہنائی سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ٹورنامنٹ کمیٹی اور کھلاڑیوں کیلئے دو لاکھ روپے نقد دینے کااعلان بھی کیا اس موقع پر قبائلی عمائدین ، سیاسی جماعتوں کے عہدیداران بھی کثیرتعداد میں موجود تھے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین کو قدرت نے ہر نعمت سے نواز رکھا ہے ہمارے لوگوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں صرف انہیں اپنی صلاحیتوں کے جو ہر دکھانے اور لوہا منوانے کی سہولیات اور مواقع ملنے چاہئیں وزیراعلیٰ میر عبدالقوس بزنجو کی قیاد ت میں موجودہ حکومت صوبے میں دیگر شعبوں کیساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات اٹھاتے ہوئے وسائل بروئے کا ر لارہی ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ غیر نصابی سرگرمیوں اور کھیلوں کی جانب راغب کرنا ہے ، انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے کھیلوں کی ایونٹس کا انعقاد ضروری ہے کھلاڑی کسی بھی ملک کے سفیر ہوتے ہیں ان کی ترقی سے ہی ملک ترقی کرتے ہیں کھلاڑیوں کیلئے میرے دروازے ہمیشہ کھیلے ہے ہمہ وقت انکے خدمات کیلئے اولین صف پر نظر آونگا،انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے کھلاڑ یوں میں عمدہ اوصاف پیدا ہوتے ہیں کھیلوں کو فروغ دے کر کھلاڑیوں کی صلاحتیں اجاگر ہوسکتی ہیں صحت مندانہ ماحول فراہم کرنے کے لیے تعلیم و تربیت مثبت اور صحت مندانہ سر گرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کرکے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو تراشہ جاسکتا ہے آج جن ترقی یافتہ ممالک کے نام ہمارے زبان پر ہے ان سب نے اپنے کھلاڑیوں کی جانب توجہ دیں ہوئے ہیں،کھیلوں کے میدان آباد ہونگے تو ہمارے ہسپتال ویران ہونگے ہمارے نوجوان کھیلوں میں حصہ لے کر صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریںآخر میں رنر ونر اور کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :