ھ* اساتذہ کے بھرتی کے لیے منعقد ہونے والے ٹیچنگ ٹیسٹوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے

پیر 29 مئی 2023 23:15

]لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2023ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع لورالائی کے ضلعی سیکرٹری صفدر میختروال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اساتذہ کے بھرتی کے لیے منعقد ہونے والے ٹیچنگ ٹیسٹوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ پوسٹوں کی خریدوفروخت کے حوالے سے باتیں سننے میں آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف معصوم لوگوں کو پوسٹ دلانے کے غرض سے پیسے بٹورنے والے جعلساز بھی سرگرم ہوچکے ہیں۔

ہم محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسروں اور ٹیسٹ کا انعقاد کرنے والی سردار بہادر خان یونیورسٹی کے انتظامیہ سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اساتذہ کی بھرتی میں میرٹ کی پامالی کو روکنے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ بصورت دیگر پشتونخوا ملی عوامی لورالائی علاقے کے قابل اور محنتی امیدواروں کے جائز حقوق کے لیے جمہوری احتجاج کا راستہ اختیار کریگی