تمباکو نوشی انسانی زندگیوں کو نگل رہی ہے،تدارک کیا جائے،ڈاکٹر محمد اکمل مدنی

ایک سگریٹ انسان کی عمر آٹھ منٹ تک کم کر دیتی ہے کیونکہ اس میں چار ہزار سے زائد نقصان دہ اجزاء، موجود ہوتے ہیں،ماہرامراض

منگل 30 مئی 2023 22:50

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2023ء) ماہر امراض ہارمو نز،دل،شوگر وبلڈ پریشر ڈاکٹر محمد اکمل مدنی نے کہاہے کہ تمباکو نوشی انسانی زندگیوں کو نگل رہی ہے،پاکستان میں نوجوان نسل سب سے زیادہ سگریٹ نوشی کی لت میں مبتلا ہورہی ہے،یونیورسٹیز اور کالجز و سکولوں کے طلبہ کا تمباکو نوشی کی طرف بڑھتا ہوا رجحان انتہائی خطرناک ہے اس کے تدارک کیلئے عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے،دنیا میں سالانہ ساٹھ لاکھ افراد تمباکو نوشی سے ہونے والی بیماریوں میں مبتلا ہوکر زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار 31 مئی تمباکو نوشی کے خلاف عالمی دن پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک سگریٹ انسان کی عمر آٹھ منٹ تک کم کر دیتی ہے کیونکہ اس میں چار ہزار سے زائد نقصان دہ اجزاء موجود ہوتے ہیں۔ڈاکٹر محمد اکمل مدنی نے کہا کہ دل کے مریضوں کے لیے سگریٹ نوشی بہت نقصان دہ اور موت کے منہ میں لے جانے کا سبب بنتی ہے کیونکہ اس سے خون گاڑھا ہوجاتا ہے جس سے ہارٹ اٹیک اور دیگر بیماریاں لاحق ہوجاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :