تعلیم کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کیے گئے ہیں، فرناز ریاض

بدھ 31 مئی 2023 22:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2023ء) گورنمنٹ گرلز اینڈ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول یونس آباد (انڈر ایڈمنسٹریشن پاک نیوی) کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی جس کی مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن ایلمنٹری، سیکنڈری و ہائر سیکنڈری اسکولز کراچی ریجن فرناز ریاض تھیں۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر DMC کیماڑی پیر شوکت علی، ایڈمنسٹریٹر فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی، DEO کیماڑی بشیر احمد عباسی، کیپٹن وقاص، کمانڈر علی (ایڈاپٹر اینڈ نمائندہ پاکستان نیوی) و دیگر بھی موجود تھے۔

رنگارنگ تقریب میں دستکاری و دیگر ہینڈی کرافٹ مصنوعات کے اسٹال بھی لگائے گئے۔ طلبہ و طالبات نے ملی نغمات اور ٹیبلو پیش کیے۔ ڈائریکٹر اسکول فرناز ریاض نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

خواندگی میں اضافہ ترجیحات میں شامل ہے۔ ایڈمنسٹریٹر FCS زاہد ابراہیم بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں میں طلبا و طالبات کو منفی سرگرمیوں سے بچانے کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔ تعلیم کے ساتھ طلباء کو کھیلوں کی سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جائے۔ علاوہ ازیں کیپٹن وقاص اور کمانڈرعلی نے کامیاب طلباء کو انعامات اور شیلڈ، مہمان خصوصی فرناز ریاض کو اجرک کا تحفہ پیش کیا۔