ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی کارروائی ،ہنڈی حوالہ میں ملوث 2ملزمان گرفتار

کروڑ 20لاکھ روپے اور 8لاکھ 50ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ ،ہنڈی حوالہ سے متعلق متعدد لسٹیں برآمد

جمعرات 1 جون 2023 19:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2023ء) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے ہنڈی حوالہ میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان میں محمد عادل اور الیاس احمد شامل ہیں جنہیں لاہور کے علاقے گلبرگ سے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزمان ہنڈی حوالہ اور کرنسی سمگلنگ میں ملوث تھے۔ملزمان کے قبضے سے 4کروڑ 20لاکھ روپے اور 8لاکھ 50ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ برآمد کر لئے گئے۔اس کے ساتھ ملزمان کے قبضے سے ہنڈی حوالہ سے متعلق متعدد لسٹیں برآمد کر لی گئیں ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :