گلبرگ میں کارروائی کرتے ہوئے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ای) نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعرات 1 جون 2023 23:05

Sلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2023ء) گلبرگ میں کارروائی کرتے ہوئے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ای) نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے گلبرگ کے علاقہ میں کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی میں ملوث دو ملزمان کو حراست میں لے لیا، ملزمان کے قبضہ سے 4 کروڑ 20 لاکھ روپے نقدی اور 8 لاکھ پچاس ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ برآمد کر لیے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان حوالہ ہنڈی اور کرنسی سمگلنگ میں ملوث تھے، ملزمان کے قبضے سے حوالہ ہنڈی سے متعلق متعدد لسٹیں برآمد کر لی گئی ہیں، ملزمان کو لاہور کے علاقے گلبرگ سے گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں محمد عادل اور الیاس احمد شامل ہیں۔ حکام نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہی

متعلقہ عنوان :