Live Updates

190 ملین پاؤنڈ کیس،قومی احتساب بیورو نے اسکینڈل میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 جون کو طلب کرلیا

نیب نوٹس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو 7 جون کو نیب راولپنڈی پیش ہونے کی ہدایت

جمعہ 2 جون 2023 16:30

190 ملین پاؤنڈ کیس،قومی احتساب بیورو نے اسکینڈل میں عمران خان کی اہلیہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2023ء) 190 ملین پاؤنڈ کیس،قومی احتساب بیورو نے اسکینڈل میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 جون کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

نیب نوٹس میں 190 پائونڈ اسکینڈل میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو 7 جون کو نیب راولپنڈی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 23 مئی کو احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کے سلسلے میں 190 ملین پائونڈ اسکینڈل کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرلی تھی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب میں 190 ملین پاو?نڈ اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں

Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات