دبئی آنے والے غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ
رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران 60 لاکھ سے زیادہ غیرملکی سیاح دبئی آئے۔ رپورٹ
ساجد علی ہفتہ 3 جون 2023 15:40
(جاری ہے)
رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ کورونا وباء کے بعد سیاحت کی بحالی کے لحاظ سے دنیا کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے خطے کے طور پر (مشرق وسطیٰ اور افریقہ) کے مقامات نے بدلتے ہوئے حالات کے ساتھ تیزی سے موافقت اور اختراع کرتے ہوئے اپنے شہروں میں مختلف میٹنگز اور تقریبات کے انعقاد کے لیے کمپنیوں کو راغب کیا ہے۔
ادھر دبئی ایئرپورٹ دنیا بھر میں سب سے زیادہ نقل و حرکت کا مرکز برقرار ہے جہاں پروازوں میں شیڈول سیٹوں کی کل تعداد رواں ماہ کے دوران تقریباً 47 لاکھ تک پہنچ گئی، ہوائی اڈوں اور ایئر لائنز کے لیے ڈیٹا فراہم کرنے والے OAG انٹرنیشنل کے شائع کردہ اعداد و شمار میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے دنیا میں بین الاقوامی روانگی پروازوں میں شیڈول سیٹوں کی گنجائش کے سب سے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے طور پر اپنی پہلی پوزیشن کو برقرار رکھا ہے، دبئی ایئرپورٹ کے ذریعے بین الاقوامی پروازوں میں شیڈول سیٹوں کی کل تعداد اس مئی کے دوران تقریباً 47 لاکھ شیڈول سیٹس ہوچکی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (DXB) پر ٹریفک تقریباً کورونا وباء سے پہلے کی سطح تک پہنچ چکی ہے، جہاں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں مسافروں کی تعداد 21.2 ملین (2 کروڑ 12 لاکھ) سے زائد ہوگئی، 2023ء کے پہلے تین مہینوں میں 2022ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں مسافروں کی آمدورفت میں 55 اعشاریہ 8 فیصد اضافہ ہوا، 2019ء کی چوتھی سہ ماہی کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب اوسط ماہانہ ٹریفک 7 ملین (70 لاکھ) مسافروں تک پہنچ گئی، مارچ 7.3 ملین (70 لاکھ 30 ہزار) مسافروں کے ساتھ پہلی سہ ماہی کا مصروف ترین مہینہ تھا، جو جنوری 2020ء کے 7.8 ملین مسافروں کے بعد سب سے زیادہ ماہانہ ٹریفک ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.