محکمہ اینٹی کرپشن نے چودھری پرویزالٰہی کو تیسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا
پرویزالٰہی کو پنجاب اسمبلی میں گریڈ17 کی 12 جعلی بھرتی کیس میں گرفتار کیا گیا، فیل امیدواروں کو ریکارڈ میں ردوبدل کرکے بھرتی کیا، بھرتیوں میں کرپشن کے واضح ثبوت موجود ہیں۔ ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 3 جون 2023 21:13
(جاری ہے)
پرویزالٰہی کو اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرز لاہور میں منتقل کیا جائے گا۔
یاد رہے گوجرانوالہ کی اینٹی کرپشن عدالت نے عدم ثبوت کی بناء پر صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی کو دونوں مقدمات میں بری کرنے کا حکم دیا تھا۔ پرویزالٰہی کے خلاف دو مقدمات مقدمہ نمبر 23/6 اور 23/7 درج تھے۔ پرویزالٰہی پر مقدمہ 23/6 میں 50 لاکھ روپے کک بیکس لینے کا الزام تھا۔ پرویزالٰہی پر مقدمہ 23/7 میں 2 ارب روپے کک بیکس لینے کا الزام تھا۔ سینئر سول جج محمد افضل نے دونوں مقدمات میں پرویزالٰہی کے جسمانی ریمانڈ پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ جس میں عدالت نے پرویزالٰہی کو دونوں مقدمات میں بری کرنے کا حکم دیا تھا۔ دوسری جانب پرویز الٰہی کے میڈیا کوآرڈینیٹر اقبال چوہدری کو حراست میں لے لیا گیا۔ سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے میڈیا کوآرڈینیٹر سیشن کورٹ گوجرانوالہ میں پہنچے تھے، پولیس نے اقبال چوہدری کو احاطہ عدالت سے حراست میں لے لیا۔ پولیس پرویز الٰہی کے میڈیا کوآرڈینیٹر کو سیشن عدالت سے لیکر روانہ ہو گئی۔ یاد ہے کہ سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن نے ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس کے الزامات پر گرفتار کیا تھا، ان پر دو ترقیاتی منصوبوں میں ڈھائی ارب کی کرپشن کا الزام ہے، چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں 2 مقدمات درج ہیں۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی مقامی عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن سے متعلق کیس میں بری کیا تھا لیکن پولیس نے انہیں ایک اور مقدمے میں گرفتار کر لیا تھا۔ سابق وزیر اعلٰی پنجاب کو اینٹی کرپشن پولیس نے گوجرانوالہ میں درج مقدمے میں گرفتار کیا۔مزید اہم خبریں
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.