تحریک انصاف کی سابق حکومت نے اربوں روپے قرضے لے کر ملک کواندھیروں میں دھکیلا،ڈاکٹر سجاد اعوان

اتوار 4 جون 2023 15:20

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2023ء) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سجاد اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی سابق حکومت نے اربوں روپے قرضے لے کر ملک کواندھیروں میں دھکیلا،قوم کو بتایا جائے کہ قرض کی رقم کہاں خرچ ہوئی۔مسلم لیگ (ن)نے ملک بچانے کیلئے مشکل وقت میں پی ڈی ایم جماعتوں سے مل اقتدارسنبھالا۔موجود حکومت نے بحرانوں پرقابوپالیاہے اوربجٹ کے بعدعوام کومہنگائی کے خاتمہ سمیت دیگرخوشخبریاں ملیں گی۔

وہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ٹھاکرہ مانسہرہ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانی سنٹر کی منظور اورٹیچرقاضی جمیل الرحمن کی ریٹائرمنٹ کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت ظفر محمود بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سجاد اعوان نے کہا کہ کیپٹن (ر)محمدصفدرنے 70 سا ل کی احساس محرومی صرف 5 سالوں میں ختم کیا۔

اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے۔لیکن پی ٹی آئی دور میں ہمارے فنڈزروک دیے گئے۔ اس حلقہ سے منتخب ایم پی اے نے کوئی کام نہیں کیا۔عوام ترقی کاسفرجاری رکھنے کے لئے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ کوکامیاب بنائیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے مشیربرائے سیاحت ظفرمحمود نے کہا کہ وہ سکول میں ہال اورسائنسلیب ودیگر مسائل جلد حل کروائیں گے۔سٹاف کی کمی پورے صوبے میں ہے۔نئی بھرتیاں ہوں گی تویہ کمی پوری ہوسکے گی۔ضلع مانسہرہ میں تمام سکولوں سٹاف کی کمی کوپوراکیاجائے گا۔ہمارا صوبہ پی ٹی آئی اقتدارسے پہلے97ارب کا مقروض تھا۔پی ٹی آئی نے ایک ہزار ارب تک مقروض کرکے بھی کوئی ترقیاتی کام مکمل نہیں کیا۔\378