Live Updates

بیرسٹر سیف کا عمران خان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو بانی سے ملنے سے روکنا آئینی خلاف ورزی ہے،بیان

جمعہ 9 مئی 2025 13:26

بیرسٹر سیف کا عمران خان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی ہی قوم کے حقیقی رہنما ہیں، وہ ہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں۔بیرسٹرسیف نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے سے روکنا آئینی خلاف ورزی ہے۔ انہوںنے کہاکہ قوم اب مزید دھوکے برداشت نہیں کرے گی، بانی پی ٹی آئی کی رہائی ناگزیر ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :