موبائل فو ن سروس میں خلل کیخلاف درخواست پر رپورٹ طلب

جمعہ 9 مئی 2025 15:02

موبائل فو ن سروس میں خلل کیخلاف درخواست پر رپورٹ طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے موبائل فونز کے سگنلز کی سروس میں خلل کیخلاف درخواست پر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ۔جسٹس حسن نواز مخدوم نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست پر جمعہ کو سماعت کی۔

(جاری ہے)

وکیل پی ٹی اے کا موقف تھا کہ درخواست پر طویل عرصے کے بعد سماعت ہوئی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پہلے موبائل فونز سگنلز کا مسئلہ حل ہوگیا تھااب دوبارہ سے موبائل فونز کے سگنلز کا مسئلہ ہو رہا ہے جس پر عدالت نے متعلقہ حکام سے تازہ ترین رپورٹ طلب کرلی ۔