ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے دفتر کے واش روم سے نوجوان کی لاش برآمد

نوجوان دفتر کسی ذاتی کام سے آیا تھا،پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 5 جون 2023 17:40

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے دفتر کے واش روم سے نوجوان کی لاش برآمد
لاہور(اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 05 مئی 2023ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آپریشنز لاہور کے دفتر میں نوجوان کی پراسرار موت ہو گئی۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے دفتر کے واش روم سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق متوفی نوجوان کی لاش ڈی آئی جی آپریشنز کے واش روم سے ملی۔پولیس نے مزید بتایا کہ نوجوان دفتر کسی ذاتی کام سے آیا تھا۔نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوا دیا گیا ہے۔پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں موت کی وجہ سامنے آئے گی۔پولیس نے بھی اس متعلق مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ عنوان :