
پاک بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کیلئے دونوں ممالک کے ڈی ایم جی اوزکے درمیان آج پھررابطہ متوقع
دونوں ممالک کے درمیان ہاٹ لائن پر صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا جس میں فریقین 10 مئی کے سیز فائر کے فیصلے کی تفصیلات کا جائزہ لیں گے
فیصل علوی
پیر 12 مئی 2025
11:00

(جاری ہے)
ڈی جی ایم اوز کے درمیان دس مئی کی سہ پہر بھی رابطہ ہوا تھا جس میں فوری سیز فائر پر اتفاق ہوا تھا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بھی پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے بھرپور جواب کے بعد دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان رابطہ ہوا تھا۔ پاکستان اور ہندوستان کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ بارے بھارت کے سیکرٹری خارجہ نے آگاہ کیاتھا۔بھارتی سیکرٹری خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ساڑھے تین بجے رابطہ ہواتھا۔ فون کال میں سیز فائر پر رضامندی ہوئی تھی۔فریقین نے سیز فائر کرنے پر رضامندی ظاہر کی، زمینی، فضائی اور بحری سمیت ہر طرح کی فائرنگ اور فوجی کارروائی روکنے پر اتفاق ہواتھا۔بھارتی سیکرٹری خارجہ کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز 12 مئی کو دوبارہ بات کریں گے۔قبل ازیں پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ائیر بیسز سمیت ائیر فیلڈ کو تباہ کیاتھا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایاتھا۔پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کو سب سے بڑا جھٹکا بھارت کے فضائی دفاعی نظام ایس 400 کو تباہ کر کے دیا گیاتھا۔مزید اہم خبریں
-
ایران کی یورپی ممالک کو ’تخریبی اپروچ‘ کے خلاف تنبیہ
-
اکاؤنٹ کے علاوہ کسی بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے پر فیس میں نمایاں اضافہ
-
امریکہ، جاپان، بھارت اور آسٹریلیا کی نایاب معدنیات پر مشترکہ پہل
-
بل درست کرانے آئی خاتون پر گارڈ کا تشدد، گھسیٹ کر باہر نکال دیا، ویڈیو وائرل ہونے پر انکوائری کا حکم
-
تحریک انصاف نے کوئی تحریک چلائی تو سختی سے روکا جائیگا،حکومت کو جو مناسب لگا وہ کریگی، رانا ثناء اللہ
-
جرمنی: ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں ڈنمارک کا شہری گرفتار
-
بھارتی اقدام کے بعد پاکستان کا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ
-
امریکہ کا حماس سے جنگ بندی منصوبہ تسلیم کرنے پر زور
-
مسلح تنازعات: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں لاکھوں بچے ہلاک و زخمی
-
ایران: اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امدادی ضروریات میں اضافہ
-
جنگلی حیات کی تجارت کی روک تھام کے کنونشن کے کامیاب 50 سال
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.