
امن کا راستہ منتخب کرنے پر پاک بھارت وزرائے اعظم کی دانشمندی کو سراہتے ہیں، امریکی وزیر خارجہ
امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست بات چیت کا حامی ہے، دونوں ممالک کے روابط بہتر بنانے کی مسلسل کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، مارکوروبیو کی برطانوی ہم منصب سے گفتگو
فیصل علوی
پیر 12 مئی 2025
10:49

(جاری ہے)
امریکی وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی اور جرمن چانسلر فریڈرک مرز سے ٹیلی فون پر الگ الگ بات چیت کی اور یوکرین جنگ پر امریکا کے موقف کی توثیق کی۔
وزیر خارجہ کامزید یہ بھی کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت پر براہ راست بات چیت کرنے پر زور دیتے ہیں۔ اور امریکہ تعمیری بات چیت کو فروغ دینے کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے کہا تھا کہ امریکہ جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے تھے۔امریکی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے رابطہ کیا تھا۔امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت دونوں کو کشیدگی کم کرنے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیاتھا۔امریکی وزیر خارجہ کاکہنا تھاکہ امریکہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کیلئے مکمل طور پر پرعزم تھا۔ترجمان امریکی وزارت خارجہ کے مطابق مارکو روبیو نے حالیہ تنازع میں شہری کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیاتھا۔وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی ایشیا کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر امریکی صدر ٹرمپ کی تشویش کو سراہاتھا۔وزیراعظم نے پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے عزم کا اعادہ کیاتھا۔بعدازاں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی میں پاکستانی ہم منصب و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں چھوڑی تھی۔ بھارتی حملوں میں ہمارے 35 افراد شہید ہوئے جبکہ بھارت کے 80 ڈرونز گرائے تھے۔انہوں نے کہا تھاکہ نور خان، شور کوٹ، سکھر ایئرپورٹ پر حملے ہوئے تھے۔ پاکستان نے جوابی کارروائی اپنے دفاع میں کی تھی۔ بھارت جارحیت سے باز نہیں آرہاتھا۔اسحاق ڈار کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ بارڈر کی خلاف ورزی کریں گے تو ہم دفاع کا حق رکھتے تھے۔ بھارت نے پاکستان پر الزامات لگائے اب تک کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
پاک بھارت جنگ بندی : بیک لاگ کی وجہ سے منسوخ اور تاخیر کا شکار ہونے والی فلائٹس کی صورت حال میں بہتری
-
صدر ٹرمپ نے اسرائیلی نژاد امریکی فوجی کی رہائی کے اعلان کو تاریخی قراردیدیا
-
صدر ٹرمپ پہلے غیرملکی دورے پر کل سعودی عرب پہنچیں گے ‘ریاض میں استقبال کے انتظامات مکمل
-
محکمہ صحت پنجاب نے 450 ڈاکٹروں کو عارضی تقرر کے لیٹرز جاری کر دیے
-
جنگ بندی کے باوجود 24 بھارتی ائیرپورٹ بند، 444 پروازیں منسوخ
-
ملک کے چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
ماہرین کا پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیوں کی پیداوار کے آغاز کے ساتھ ہی مستقل پالیسیوں اور بہتر انفراسٹرکچر پر زور.ویلتھ پاک
-
’جنگ کوئی رومانوی چیز یا بالی ووڈ فلم نہیں‘ سابق انڈین آرمی چیف کا سیزفائر پر سوال اٹھانے والوں کو جواب
-
ہم ایسی جگہ پہنچ گئے ہیں، جہاں کا ہم نے سوچا نہیں تھا‘ پاکستان دوبارہ مسئلہ کشمیر اٹھانے میں کامیاب ہوچکا ہے.عمرعبداللہ
-
بین الاقوامی جریدے ”دی نیشنل انٹرسٹ“ نے بھی پاک فوج کی برتری کو تسلیم کر لیا
-
حماس کا غزہ میں قید اسرائیلی امریکی فوجی کی رہائی کا اعلان
-
افغانستان میں طالبان نے شطرنج پر بھی پابندی لگا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.