سیالکوٹ میں یوم کاشتکاراں کا انعقاد، دھان اورسورج مکھی کی فصل بارے آگاہی فراہم کی گئی

منگل 6 جون 2023 16:59

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2023ء) محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام دھان اور سورج مکھی کی پیداوار میں اضافہ کیلئے کسانوں میں آگاہی کے لئے موضع بھلوال تحصیل ڈسکہ میں کسان اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر سجاد محمود نے کی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈسکہ ڈاکٹر ارشاد احمد، زراعت آفیسر محمد کامران و دیگر افسران نے بھی اظہار خیال کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر سجاد محمود نے دھان کے نئے بیج، بیج کو دوا لگانے کے طریقہ کار، کھیت کی تیاری، پنیری کی منتقلی، کھادوں کے متناسب استعمال کے حوالے سے جدید ریسرچ اور ٹیکنالوجی بارے شرکاء کو آگاہ کیا۔ زراعت آفیسر محمد کامران نے سورج مکھی کی کاشت، پیداوار میں اضافہ کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر منصور الحق نے دھان اور سورج مکھی کے کاشتکاروں کو دونوں فصلوں کو بیماری سے محفوظ رکھنے اور کیٹرے مکوڑوں سے بچانے کے لئے جدید ریسرچ سے آگاہ کیا۔ مقررین نے کسانوں کو سبزیوں کی کاشت کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی اور شرکاء کے سوالوں کے جوابات دئیے۔

متعلقہ عنوان :