آصف زرداری سے حاجی علی مدد جتک کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت پارٹی امور پر تبادلہ خیال

منگل 6 جون 2023 21:17

آصف زرداری سے حاجی علی مدد جتک کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
لاہور /کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حاجی علی مدد جتک کی سربراہی میں وفد کی ملاقات ،بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حاجی علی مدد جتک ،رکن بلوچستان اسمبلی میر سلیم کھوسہ،نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی، حاجی ملک شاہ گورگیج، میر عبدالروف رنداور فرید رئیسانی نے ملاقات کی۔

ملا قات میں بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری نئیر حسین بخاری بھی موجود تھے۔