جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلا ف آپریشن کلین اپ۔رابری اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 09 ملزمان گرفتار۔مال مسروقہ برآمد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 6 جون 2023 18:13

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلا ف آپریشن کلین اپ۔رابری اور چوری ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون 2023ء) جہلم پو لیس کا ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجو ہ کے احکامات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن کلین اپ۔

(جاری ہے)

تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رابری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث زیرو گینک کے 05 ملزمان،جاوید،جہانزیب،شفیق،آصف،اور علی گرفتار کرلیے ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ 04 موٹر سائیکل، نقدی 50 ہزار روپے، موبائل اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 02 عدد برآمد۔

جبکہ تھانہ سول لائن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میں ملوث فیصل گینگ کے دو ملزمان عامر اور فیصل کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے مسروقہ 05 موٹر سائیکل، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 30 بور برآمد جبکہ تھانہ ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کی واردات میں ملوث دو ملزمان ضمیر اور سمیر گرفتار کرلیے جن کے قبضہ سے  رقم 60ہزار روپے اور قیمتی مال مسروقہ برآمد۔

متعلقہ عنوان :