سوہاوہ پولیس کی زبردست کاروائی۔شہری پر تشدد کرنے والے ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار۔

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 6 جون 2023 18:16

سوہاوہ پولیس کی زبردست کاروائی۔شہری پر تشدد کرنے والے ملزمان چند گھنٹوں ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون 2023ء) سوہاوہ پولیس نے شہری پر تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا،گزشتہ روز سوشل میڈیا پر شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی سوہاوہ اور ڈی ایس پی لیگل کے زیر نگرانی 02 رکنی کمیٹی قائم کی تھی،کمیٹی نے تمام حقائق کا جائزہ لے کر رپوٹ پیش کی جس پر قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی،گرفتار ملزمان میں ناصر، حارث، ظفر اقبال اور محمد حنیف شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :