ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ڈی پی او آفس جہلم میں تحفظ مرکز جہلم سٹاف اور ٹریفک پولیس جہلم سٹاف کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 6 جون 2023 18:17

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون 2023ء) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ڈی پی او آفس جہلم میں تحفظ مرکز جہلم سٹاف اور ٹریفک پولیس جہلم سٹاف کے  ساتھ میٹنگ کا انعقاد،میٹنگ میں ڈی ایس پی ٹریفک زبیر اختر، انچارج تحفظ مرکز اور دیگر سٹاف نے شرکت کی،ڈی پی او جہلم نے تحفظ مرکز اور ٹریفک سٹاف کے مسائل سنے اور حل کیلئے اقدامات جاری کیے،  جبکہ ڈی پی او جہلم نے سٹاف کو ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق کے ساتھ پیش آئیں اور انہیں یہ بھی کہا کہ کہ مسائل کے حل کے لیے آنے والے شہریوں کی دادرسی کر کے ابدی خوشی حاصل کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :