ڈیرہ مراد جمالی، ٹریکٹر کی موٹر سائیکل کے ساتھ ٹکر ،موٹر سائیکل سوار جاں بحق

بدھ 7 جون 2023 16:54

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2023ء) ڈیرہ اللہ یار میں ٹریکٹر کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر سے بچہ جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈیرہ اللہ یار کے بھٹی پھاٹک کے قریب اینٹوں سے بھرے ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوگیا جس کے باعث13سالہ بچہ حفیظ اللہ بھٹی جاں بحق جبکہ حفیظ اللہ رند زخمی ہوگیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ لاش اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کرکے ٹریکٹر ڈرائیور کو گرفتار کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔\378