ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص قتل، خاتون زخمی

بدھ 7 جون 2023 16:54

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2023ء) ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں مسلح افراد کی رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص قتل جبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق صدر پولیس ڈیرہ مراد جمالی کی حدود گوٹھ محمد اشرف کے قریب رشتے کے تنازعہ پر ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص محمد رفیق زہری کو قتل کردیا اور اس کی بیوی مسمات آمنہ بی بی زخمی ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمی کو فوری طور پر سیول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچا دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاءکے حوالے کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔\378