موٹر وے ایم 9 پرٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق

بدھ 7 جون 2023 19:01

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2023ء) موٹر وے ایم 9پر ٹریفک حادثے میں 3افراد جاں بحق ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق موٹر وے ایم نائن پر نوری آباد تھانہ کی حدود میں کراچی سے آنیوالے ایک تیز رفتار مزدا ٹرک نے سڑک کنارے کھڑے ٹرک کو سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں منی ٹرک میں سوار دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا ،جاں بحق افراد کی شناخت شبیر نوحانی ، امیر علی اور امتیاز علی کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں نوری آباد ٹراما سینٹر لائی گئیں ۔